Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مجھے جیل کی بیرک سے باہر بھی نہیں نکلنے دیا جاتا، نواز شریف

مجھے جیل کی بیرک سے باہر بھی نہیں نکلنے دیا جاتا، نواز شریف
January 3, 2019
لاہور (92 نیوز) کرپشن کیسز کے ملزم نوازشریف قیدوبند کی صعوبتوں سے گھبرا گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو جیل کی بیرک سے باہر بھی نہیں نکلنے دیا جاتا۔ جمعرات کا روز کوٹ لکھپت جیل میں کرپشن کے جرم میں بند نوازشریف  سے ملاقاتوں کا دن ہے۔ اہل خانہ اور ن لیگ کی قیادت نے نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کی اندرونی کہانی نائنٹی ٹونیوز نے حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے لئے آنے والی لیگی قیادت کے سامنے نوازشریف اپنی بے بسی کارونا روتے رہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ انہیں جیل کی بیرک سے باہر بھی نہیں نکلنے دیا جاتا۔ بولے میں نے ملک کی ترقی کی موٹروے بنائی، مجھے یہ صلہ ملنا تھا؟۔ نوازشریف نے ملنے والوں سے کہا ملک کوکہاں چھوڑ کرگئے تھے، اب معیشت کا برا حال ہو گیا ہے۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں دلاسا دیتے ہوئے کہا آپ وزیراعظم رہے ہیں ہم آپ کی سیکیورٹی کرتے ہیں۔