Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مجھے اور میرے خاندان کو کچھ ہوا تو فریال تالپور ذمہ دار ہوگی:ذوالفقار مرزا

 مجھے اور میرے خاندان کو کچھ ہوا تو فریال تالپور ذمہ دار ہوگی:ذوالفقار مرزا
April 22, 2015
لاہور(92نیوز)سندھ کے سابق وزیر داخلہ  ذوالفقار مرزانے اپنی زندگی کو لاحق شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری اور فریال  تالپور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ رشتہ داروں  اور خاص دوستوں  کو خاص  پروٹوکول  کیوں  مل رہاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور سابق صدر کے آصف زرداری کے رفیق خاص ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ میری اور اہل خانہ کی زندگی کو خطرہ ہےمجھے میر مرتضیٰ بھٹو کی طرح  قتل  کیا جا سکتا ہےلیکن اگر مجھے کچھ ہوا توآصف زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہوں  گے۔ سابق وزیرداخلہ سندھ کا   نائنٹی  ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو   میں کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ  سے تو سیکیورٹی  واپس لے لی گئی بتایا جائے زرداری کی ہمشیرہ اور ایک خاص دوست  پر یہ  مہربانی کیوں ہے۔ ذوا لفقار مرزا نے کہا کہ انور مجید نامی شخص کو سیکیورٹی  فراہم کی جا رہی  ہے  جبکہ ان کے خاندان کے لئے  بھی  پولیس کی تین تین  گاڑیاں مختص ہیں ۔ ذوالفقارمرزا نے  وزیر اعلیٰ سندھ کو  کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں  سویلین ناکام ہو چکے ہیں  اور  ہر سمت کرپشن کا  دور دورہ  ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔