اسلام آباد: ( 92 نیوز) مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر حکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔ سید خورشید احمد شاہ اس کمیٹی کے سربراہ جبکہ اس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہے۔
مجوزہ ترمیم لانے کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت آج ہوگی ، دونوں جماعتوں کے رہنما آج قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات بھی کرینگے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 27ویں ترمیم لانے کے لیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا۔ یہ ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔