Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

متنازعہ بھارتی فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز ہوگی

متنازعہ بھارتی فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز ہوگی
January 7, 2018

ممبئی ( 92 نیوز ) متنازعہ بھارتی فلم پدماوت 25 جنوری کو ریلیز ہوگی ۔ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام پدماوتی سے بدل کر پدماوت رکھا گیا ہے ۔

انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کی ایک بار پھر نمائش روکنے کی دھمکی دے دی ہے ۔

 ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم پدماوت یکم دسمبر 2017 کو ریلیز  ہونا تھی لیکن انتہا پسند تنظیموں بالخصوص  کرنی سینا کی دھمکیوں  اور احتجاج کے باعث نمائش ملتوی کرنا پڑی تھی ۔

گزشتہ ہفتے فلم کو بھارتی سنسر بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے اس کا نام پدماوتی سے پدماوت رکھنے کی ہدایت کی اور اب یہ  فلم 25 جنوری کو بڑے پردے پرجلوہ گر ہوگی ۔ اسی روز اکشے کمار کی فلم پیڈ مین بھی ریلیز ہورہی ہے ۔

دوسری جانب کرنی سینا کے صدرسکھ دیو سنگھ  نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلم کی ریلیز نہ روکی گئی تو  بی جے پی حکومت اور فلمسازوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے ۔

ایک سو نوے کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم  پدماوت میں دپیکا پڈوکون ،رنویر سنگھ اور شاہد کپور  مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں ۔