Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کو شہری پر اسلحہ تاننا مہنگا پڑ گیا

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کو شہری پر اسلحہ تاننا مہنگا پڑ گیا
February 13, 2018

کراچی (92 نیوز) متحدہ کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد کو شہری پر اسلحہ تاننا مہنگا پڑ گیا ۔
کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن احسن علوی کو ایم کیوایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے مبینہ طور پر اسلحے کے زور پرحراساں کیا ۔
تحریک انصاف کے کارکن احسن علوی نے الزام عائد کیا کہ ڈیفنس فیز ٹو کے قریب میری گاڑی سامنے آنے پر سلمان مجاہد بلوچ اپنی سیاہ رنگ کی گاڑی سے باہر آئے اور اسلحے کے زور پر دھمکایا ۔
واقعے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، علی زیدی اور عمران اسماعیل گزری تھانے پہنچے اور سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی کے شہریوں کو دربارہ یرغمال نہیں بننے دینگے ۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں ۔ انہوں نےایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ سے پولیس سکیورٹی واپس لینے کا بھی حکم دے دیا ۔