Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

متحدہ کے رکن اسمبلی کامران فاروق کا  درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف

متحدہ کے رکن اسمبلی کامران فاروق کا  درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف
December 17, 2016

کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق نے ہائی پروفائل مقدمات سمیت درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سانحہ بارہ مئی، سانحہ طاہر پلازہ اور سندھ محبت ریلی پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ماتحت عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ملزم کامران فاروق کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کامران فاروق نے اعتراف کیا ہے کہ طاہرہ پلازہ کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی جس میں دو خواتین سمیت چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے۔

ملزم نے عثمان آباد میں سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل اور نو کو زخمی جبکہ لائٹ ہاوس کے قریب ریلی پر فائرنگ سے تیرہ افراد کو قتل اور سترہ کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم قیادت کے حکم پر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو روکنے کیلئے ریلیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ کامران فاروق نے اعتراف کیا کہ سیاسی کارکن سمیت چھ افراد کو قتل کیا۔

دو ہزار سات میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر نعیم قریشی کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ملزم نےاعتراف کیا کہ وہ عثمان آباد کے سیکٹر انچارج کی حیثیت سے کروڑوں روپے بھتہ وصول کر چکا ہے۔