Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

متحدہ کے اسیر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہیں انکی جماعت نے اپنا لیا :مصطفیٰ کمال

متحدہ کے اسیر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہیں انکی جماعت نے اپنا لیا :مصطفیٰ کمال
March 13, 2016
کراچی(92نیوز)سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ متحدہ کے اسیر کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہیں ان کی جماعت نے اپنالیا  حکومت اسیروں کو معاشرے میں باعزت واپسی کا موقع دے جس طرح بلوچستان میں جنگجوؤں کو دیا گیا  انہوں نے کہا کہ متحدہ اپنے کارکنوں  کی جیل سے رہائی سے خوفزدہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے اسیروں کو مبارکباد دیتے ہیں کہ انہیں ان کی جماعت اپنالیا ۔مگرمتحدہ ان کی رہائی سے ڈر رہی ہے ۔ سابق ناظم کراچی نے مطالبہ کیا حکومت ایم کیو ایم کے اسیروں کو واپسی کا محفوظ راستہ دے جیسا کہ بلوچستان میں دیا گیا ۔ مصطفیٰ کمال نے فاروق ستار کو ایک بار پھر معصوم آدمی قرار دیا  انہوں نے پذیرائی پر عوام کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ وہ متبادل جگہ دیکھ رہے  اپنی تنظیم کو پورے ملک میں منظم کرینگے ۔