Saturday, July 27, 2024

متحدہ کا آفتاب احمد کی زیرحراست ہلاکت کیخلاف کراچی میں احتجاج

متحدہ کا آفتاب احمد کی زیرحراست ہلاکت کیخلاف کراچی میں احتجاج
May 4, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے درجنوں مقامات پر مظاہرے کیے گئے۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آفتاب احمد کے ورثاءکو انصاف دلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی حراست میں ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کی ہلاکت کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے شہربھر میں درجنوں مقامات پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہروں میں ایم کیو ایم رہنما ، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمائش چورنگی پر نامزد میئر کراچی وسیم اختر جبکہ حسن اسکوائر پر احتجاج کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آرمی چیف سے انصاف کی امید ہے۔ فائیو اسٹار چورنگی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ متحدہ کو سیاسی اور سماجی طور پر دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے۔ رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے مطالبے پر آپریشن کی مانیٹرنگ کمیٹی بنادی جاتی آج یہ نوبت نہ آتی۔