Tuesday, September 27, 2022

متحدہ پاکستان کے منحرف سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز خارج

متحدہ پاکستان کے منحرف سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز خارج
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے متحدہ پاکستان کے منحرف سابق  ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز خارج کردیے۔ ریفرنسز اسمبلیوں کی مدت مکمل اور فاروق ستار کی کنوینئر شپ ختم ہونے  کے باعث خارج کیے گئے، فاروق ستار نے آصف حسنین،سفیان یوسف،سلمان بلوچ کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا۔ محمود عبدالرزاق،دلاور خان،خالد بن ولایت اور ہیرسوہو کیخلاف   بھی ریفرنس دائر تھا۔