Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

متحدہ پاکستان کی تقسیم کا سبب بننے والے کامران ٹیسوری کا پارٹی چھوڑنے پر غور

متحدہ پاکستان کی تقسیم کا سبب بننے والے کامران ٹیسوری کا پارٹی چھوڑنے پر غور
March 6, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان  میں قیادت کی لڑائی کی وجہ بننے والے کامران ٹیسوری خود بھی ناراض ہو گئے ۔ فاروق ستار کی اہلیہ اور خواتین کارکنوں نے منانے کی کوششیں کی ۔ کارکنوں نے بھی ٹیلی فون کر کے ٹیسوری کو منانے کی کوشش کریں ۔ مگر کامران ٹیسوری نے جواب دیا کہ میری وجہ سے ایم کیو ایم دھڑوں میں تقسیم ہوئی،علیحدگی کا سوچ رہا ہوں۔

کامران  ٹیسوری  کی  پی آئی بی گروپ کے معاملات  عدم  دلچسپی سےسربراہ ایم کیوایم پاکستان  بھی پریشان  ہیں ، کارکنان  کو  کامران ٹیسوریکو منانے کا   ٹاسک دے دیا  ۔

کارکنان کی جانب سے کامران ٹیسوری   سے رابطہ کرنے  پرکامران  ٹیسوری کا موقف ہے  کہ  ان  کو ایم کیوایم   میں دھڑےبندی  کا ذمہ دار  قرار دیا جارہا ہے  ، وہ سنجیدگی سے ایم کیوایم  پاکستانکو خیر باد کہنے پر غور کررہے ہیں  ۔