متحدہ قومی موومنٹ کا پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حمایت کا فیصلہ
کراچی (92 نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے مسلم لیگ ن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو ٹھکرا کر پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حمایت کا فیصلہ کر لیا۔
مستعفی گورنر سندھ زبیر عمر کی حاضری کام نہ آئی لیکن جہانگیر ترین کی یاترا کام کر گئی۔
ایم کیوایم نے ماضی کی روایت کو برقرار رکھا اورآخری وقت میں طاقتور کا ساتھ دیتے ہوئے نئے پاکستان میں انٹری دینے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق عرضی مرکز بہادر آباد میں ہوئے اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان نے وفاق میں پی ٹی آئی کی حمایت اور وزیراعظم کے لیے عمران خان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ۔
ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کی اعلی قیادت بہت جلد ملاقات کرے گی جس میں ورکنگ ریلیشن شپ اور مستقبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔