Thursday, September 19, 2024

متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کالونی کےانٹراپارٹی الیکشن شروع

متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کالونی کےانٹراپارٹی الیکشن  شروع
February 18, 2018

کراچی (92 نیوز) ایم کیوایم رہنماوں میں انٹرا پارٹی الیکشن پر بھی کشمکش جاری ہے۔ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے انٹرا پارٹی الیکشن شروع ہو گئے۔ پولنگ دوپہر ایک سے شام چھ بجے تک ہوگی۔
اس حوالے سے فاروق ستار کا کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری ہو گیا جس میں انہوں نے ووٹ ڈالنے کی اپیل ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن بھروسہ کریں تو مایوس نہیں کریں گے ۔ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بھی سرخرو ہوں گے ۔
ادھر بہادر آباد کیمپ نے آج ہونے والے پارٹی الیکشن کیخلاف اشتہار چھپوا دیئے ۔
اخبارات میں شائع کرائے اشتہار میں بتایا گیا کہ ایم کیوایم کے انٹراپارٹی الیکشن دو ہزار بیس میں ہونا ہیں ۔ فاروق ستار نہ سربراہ ہیں نہ اختیارات رکھتے ہیں ۔ اسی لیے انٹرا الیکشن کو رکوایا جائے ۔
ملکی اقتدار کے لیے نہ بلدیاتی اختیار پر بلکہ ایم کیوایم رہنماوں میں انٹرا پارٹی عہدوں کی جنگ زوروں پر ہے ۔
پی آئی بی والوں کو ایم کیوایم اپنے الیکشن کرانے کا اجازت نامہ مل گیا تو دوسری طرف انتظامیہ نے اسلحہ لہرانے اور لاوڈ اسپیکر چلانے پر پابندی کا بھی بتا دیا ۔
فاروق ستار اور ہمنوا پی آئی بی سے ایم کیوایم کے نئے سربراہ کا انتخاب کرینگے ۔
پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں ایم کیوایم میں لڑائی اور ٹوٹ پھوٹ حیران کن بھی ہے
اور عجب بھی ۔ سیاسی جگ ہنسائی کا یہ منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔