Sunday, November 27, 2022

متحدہ عرب امارات کا یمن میں تعینات فوجی کم کرنیکااعلان

متحدہ عرب امارات کا یمن میں تعینات فوجی کم کرنیکااعلان
ریاض ( 92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے جنگ زدہ یمن میں تعینات  اپنے فوجیوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ وہ  ملٹری فرسٹ سے پیس فرسٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ حکام نے واضح کیا کہ وہ یمن میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ اتحادیوں، خاص کر سعودی عرب سے بات چیت کے بعد کر رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات حکام نے یہ بھی بتایا کہ  وہ  یمن سے فوجی اس لیے واپس بلا رہے ہیں کیونکہ انہیں حدیدہ کی صورتحال کی وجہ سے وہاں مزید فوجی تعینات کرنا پڑ رہے ہیں۔