Saturday, July 27, 2024

متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ یمن میں گر کر تباہ

متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ یمن میں گر کر تباہ
March 15, 2016
  عدن(ویب ڈیسک)سعودی اتحادی فورسزمیں شامل متحدہ عرب امارات کالڑاکاطیارہ یمن میں گرکرتباہ ہوگیا حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ مارے گئے۔ تفصیلات کےمطابق سعودی قیادت میں اتحادی فورسز میں شامل متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ پیر کو یمن میں ایک عسکری آپریشن کے دوران لاپتہ ہوا۔ تاہم جلد ہی میراج طرز کے طیارے کا ملبہ عدن کے قریب  سے مل گیا سعودی اتحادنے کہاکہ طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکرتباہ ہوا۔  سعودی قیادت میں اتحادی فورسز گزشتہ برس  سے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہی ہیں۔