متحدہ عرب امارات پانچ ہزار افغان باشندوں کو دس دن کے لیے پناہ دینے کو تیار
ابوظہبی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات پانچ ہزار افغان باشندوں کو دس دن کے لیے پناہ دینے کو تیار ہو گیا۔
اماراتی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ تیسرے ملک منتقلی کے دوران افغان باشندے متحدہ عرب امارات میں محدود قیام کر سکیں گے۔ یو اے ای نے امریکی درخواست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ افغان باشندے آنے والے دنوں میں کابل سے یو اے ای پہنچیں گے۔ متحدہ عرب امارات پہلے ہی 8 ہزار 500 افغان باشندوں کے انخلا کیلئے معاونت دے چکا ہے۔