Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا

متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات نے کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا۔

دنیا افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے لگی۔ متحدہ عرب امارات نے کابل میں سفارتخانہ کھول دیا۔

نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں جرمنی اگلے ہفتے سفارتخانہ کھولے گا۔ اٹلی اور ترکی سمیت کئی ممالک بھی عنقریب سفارت خانے کھولیں گے۔ سفارتی تعلقات سے طالبان کو تسلیم کرنے کا راستہ ہموار ہو گا۔

قائم مقام افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ عبوری حکومت تمام نسلی گروہوں، خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کر رہی ہے۔ کابینہ میں تاجک، ازبک، پشتون اور دوسرے وزراء شامل ہیں۔ حکومت خواتین کیلئے تعلیم کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

چین سے مال بردار ٹرین ہزار ٹن سامان لے کر افغانستان روانہ ہو گئی۔ ٹرین سنکیانگ سے سامان لے کر مزار شریف پہنچے گی۔ کپڑے، جوتے، کمبل، نان اور ملک پاوڈر 12 دنوں میں لوگوں کو مل جائے گا۔

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے پاک افغان تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ محمد صادق نے ٹویٹ کیا پاک، افغان سرحد پر پانچوں گزرگاہیں فعال ہیں۔ طورخم، چمن، خارلاچی، غلام خان، انگور اڈہ پر تجارت جاری ہے۔ سرحد پر 20 نومبر کو 1492 تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت ہوئی۔