متحدہ عرب امارات سے خصوصی پرواز کے ذریعے 255 پاکستانیوں کی وطن واپسی

پشاور (92 نیوز) بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے، متحدہ عرب امارات سے خصوصی پرواز کے ذریعے 255 پاکستانی پشاور پہنچ گئے۔
قومی ادارہ صحت پشاور کے مطابق باچا خان ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی گئی، اسپرے بھی کیا گیا۔ مسافروں کو ٹیسٹ کیلئے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل 500 سے زائد مسافر پاکستان پہنچ چکے ہیں، ذرائع کے مطابق 10 مئی کو یو اے ای سے ایک اور فلائٹ کے ذریعے مزید مسافر واپس آئیں گے۔