متحدہ عرب امارات جانیوالے اسرائیلی کارگو بحری جہاز پر میزائل حملہ
یروشلم (92 نیوز) متحدہ عرب امارات جانے والے اسرائیلی کارگو بحری جہاز پر میزائل حملہ کردیا گیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق مال بردار بحری جہاز جدہ سے متحدہ عرب امارات جا رہا تھا، پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں حملے کے پیچھے ایران تھا یا نہیں۔
واقعے کے کچھ دیر بعد بحری جہاز اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔