متحدہ سے پی ایس پی میں جانے والے وسیم حسین کی پھر متحدہ واپسی
کراچی ( 92 نیوز ) گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کٹی پتنگوں کی پرواہ نہ کرنے والے فاروق ستار اپنی کٹی پتنگوں کو اکٹھا کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کرنے لگے ۔
فاروق ستار نے حیدر آباد سے پی ایس پی میں شامل ہونے والے ایم این اے وسیم حسین کو دوبارہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شامل ہونے پر آمادہ کر لیا۔
وسیم حسین کا کہنا ہے فاروق ستار ہمارے بڑے ہیں، گھر پر آئے ہیں، میں ایم کیو ایم میں واپس آرہا ہوں۔