متحدہ رہنما سلیم شہزاد کو وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا
کراچی(92نیوز)متحدہ رہنما سلیم شہزاد کو وطن واپسی کی صورت میں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سلیم شہزاد انسداد دہشت گردی عدالت کو مطلوب ہیں جبکہ دہشت گردوں کے علاج کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے ہیں ۔ دوسری طرف عدالت نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی اور وطن واپسی پر گرفتاری کا حکم بھی دیاہوا ہے ۔