Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کو قانونی مسودات پر جوابی خط لکھ دیا

متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کو قانونی مسودات پر جوابی خط لکھ دیا
November 14, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو قانونی مسودات پر جوابی خط لکھ دیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سٹئیرنگ کمیٹی  کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے خط پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متحدہ اپوزیشن نے سپیکر کو خط میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق درست طریقہ بتا دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 21 قانونی مسودات پر قانون سازی کے لئے طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ پارلیمانی کمیٹی کے تین اجلاس 9 جون، 30 اگست اور 9 ستمبر کو منعقد ہوئے جبکہ گزشتہ 8 ہفتوں میں اس کا ایک بھی اجلاس نہیں ہوا۔ مجوزہ مسودات کی قانونی مدت پوری ہو گئی یا پھر سینٹ نے انہیں مسترد کر دیا۔ ان حالات میں قانون سازی کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کا مقصد ہی فوت ہو چکا ہے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ قومی مفاد خاص طور پر عوام پر وسیع اثرات کی حامل قانون سازی اتفاق رائے اور مشاورت سے ہونی چاہئے۔ انتخابی اصلاحات کا پیکج اتفاق رائے سے تیار کیا جائے ۔ دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی اصلاحات کا جائزہ لے کر متفقہ طور پر منظوری دے۔

اپوزیشن کا کہنا ہے کہ قومی اہمیت کے امور پر اتفاق رائے درکار ہے۔ پارلیمانی طریقہ کار اور روایات کو اپنایا جائے۔