Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ
December 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) متحدہ اپوزیشن نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

اپوزیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود متحدہ اپوزیشن نے مشاورت کے بعد بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ حکومت پارلیمان کو ربڑسٹیمپ کے طور پر استعمال کرنے کا وطیرہ اپنائے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن نے آئین، قانون، قومی سلامتی اور عوامی اہمیت کے حامل تمام امور پر ہمیشہ نہایت ذمہ دارانہ اور سنجیدہ قومی طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ 6 دسمبر  2021 کو حکومت کی جانب سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں بریفنگ دینے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ اپوزیشن کے قائدین اور پارلیمانی لیڈرز نے اپنی تجاویز بھی دیں تھیں۔ قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔