Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

متحدہ اپوزیشن کا ٹی اوآرزکمیٹی میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کا ٹی اوآرزکمیٹی میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کا فیصلہ
May 20, 2016
اسلام آباد(92نیوز)متحدہ اپوزیشن نے ایم کیوایم کو ٹی او آرز کمیٹی میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کرلیا آٖفتاب شیر پاؤ کی جگہ ایم کیوایم کے بیرسٹر محمد علی سیف اپوزیشن کی طر  ف سے ٹی اوآرز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کو متحدہ اپوزیشن کی طرف سے ٹی آو آرز کمیٹی میں شامل کرنے سے متعلق خورشیدشاہ کی صدارت میں اجلاس ہوا،اجلاس میں اعتزازاحسن ،شاہ محمود قریشی ،صاحبزاہ طارق اللہ ،طارق بشیر چیمہ ،آفتاب شیرپاو سمیت ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور عبدالوسیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے تحفظات پر تفصیلی بات کی گئی ،ایم کیوایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اپوزیشن کا حصہ ہے ،مختلف معاملات پر موقف تو الگ الگ ہوسکتا ہے لیکن ایم کیوایم کو اپوزیشن سے الگ سمجھنا مناسب نہیں  ۔ ذرائع کے مطابق تفصیلی غور وخوض کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ایم کیوایم کو ٹی او آرز کمیٹی میں نمائندگی دینے پراتفاق کرلیا ۔ افتاب احمد خان شیر پاؤ نے پیشکش کی کہ وہ ایم کیوایم کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ٹی آوآرز کمیٹی سے الگ ہونے کو تیار ہے جس پر افتاب شیرپاو کی جگہ ایم کیوایم کے بیرسٹر محمد علی سیف کو ٹی آوآرز کمیٹی میں شامل کرلیاگیا۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیوایم کی شمولیت کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ،اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ ٹی آو آرز کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز سے ہی بلوالیا جائے ۔ ایم کیوایم کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اپوزیشن جماعتوں کے ہمراہ اپنا بھر پور کردار اداکریگی تاکہ کرپشن کے معاملے کاسدباب کیا جاسکے۔