Saturday, December 2, 2023

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس:حکومت کے خلاف تحریک کی تجویز مسترد

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس:حکومت کے خلاف تحریک کی تجویز مسترد
July 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی تحریک کی تجویز مستردکردی ہے جبکہ  وزیراعظم سے استعفا مانگنے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا ۔ اپوزیشن نے ٹی او آرز پر بھی مزید مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا ہے پارلیمنٹ میں پاناما پیپرز انکوائری بل لایا جائے گا جبکہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  بل منظور نہ ہوا تو عوام سے رجوع کریں گے۔