Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

متاثرین کنٹرول لائن کی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی

متاثرین کنٹرول لائن کی بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی
February 7, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) متاثرین کنٹرول لائن نے بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ، ریلی میں سول سوسائٹی ،شہریوں طلباء نے شرکت کی ۔ ریلی کے شرکا  نے کشمیر ہمارا چھوڑ دو کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

سیز فائر لائن ایکشن کمیٹی نکیال کے زیر اہتمام  "امن مارچ" ہوا  ۔ مارچ میں دو طرفہ گولہ باری ،سیز فائر لائن پر جاری محدود جنگ،2013 سے اب تک عوام کی بدترین حالت زار ، جانی و معاشی قتل ، سویلین عوام کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔

امن مارچ میں سیاسی و سماجی جماعتوں سمیت متاثرین کی بڑی تعداد نے  بھرپور شرکت کی   ۔ سیز فائر لائن کمیٹی کے تمام متاثرہ علاقوں سے قافلے امن مارچ کی شکل میں نکیال شہر میں داخل ہوئے  جہاں شہر بھر کا چکر  لگانے کے بعد مین پڑاوہ چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی  کی گئی-

مارچ میں گولہ باری کی وجہ سے شہید ،زخمی اور متاثر ہونے والوں کے ورثاء بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے - بعد ازاں شہداء  کے بلند درجات،معذور عوام کی صحت یابی اور امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔