Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے مقصود کی نماز جنازہ ادا

مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونیوالے مقصود کی نماز جنازہ ادا
January 21, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے مقصود کی لاش ان کے آبائی علاقے ساہیوال کے نواحی گاؤں پہنچا دی گئی۔جہاں مقصود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

ساہیوال کا رہائشی مقصود عرصہ سولہ سال سے کراچی میں مقیم تھا اور درزی کا کام کرتا تھا۔ مقصود کی بیس روز بعد شادی تھی لیکن کسے معلوم تھا کہ وہ سر پر سہرا سجانے سے قبل ہی کفن کا لباس پہن کر ہمیشہ کیلئے لحد میں جا سوئے گا۔

مقصود کے باپ اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس نے ان کے بےگناہ بیٹے کو مارا ہے۔ انہیں انصاف دیا جائے۔

محنت مزدوری کر کے چھے بہنوں کی کفالت کرنے والا نوجوان مقصود خود تو ابدی نیند جا سویا لیکن آنکھوں میں آنسو اور دل میں درد کا طوفان لئے یہ بہنیں ارباب اختیار سے سوال کر رہی ہیں کہ اُن کے سر پر اب دست شفقت کون رکھے گا۔