Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مبینہ ٹاؤن تھانے پر کریکرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کوموصول

مبینہ ٹاؤن تھانے پر کریکرحملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کوموصول
February 12, 2016
کراچی(92نیوز)مبینہ ٹاون تھانے پر کریکر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی  ٹو نیوز کو موصول ہوگئی عوام کے محافظ کتنے چوکس ہیں فوٹیج نے قلعی کھول دی۔ تفصیلات کےمطابق  صبح 9 بج کر 19 منٹ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین دہشت گردوں نے کیا مبینہ ٹاؤن تھانے کا رخ شلوار قمیض میں ملبوس دو دہشتگرد ایک موٹر سائیکل پر جبکہ تیسرا دہشتگرد اکیلا موٹر سائیکل پر سوار تھا، ابوالحسن اصفہانی روڈ سے دہشتگرد مبینہ ٹاون تھانے کے ساتھ گلی میں پہنچے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دہشتگردوں کو مبینہ ٹاون تھانے میں بم پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دہشتگردوں نے بم حملے کے بعد جیسے ہی فرار ہونا چاہا تو قسمت نے انکا ساتھ نہ دیا کئی بار کک لگائی لیکن موٹر سائیکل اسٹارٹ نہیں ہوئی۔ دہشتگردوں کی قسمت اتنی بھی خراب نہیں نکلی حملے کے بعد پولیس کے سنبھلنے سے پہلے ہی ملزم موٹر سائیکل کو دھکا لگا کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عوام کو  تحفظ  فراہم کرنے والے  خود کتنے چوکس  رہتے ہیں ۔ نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں نجی اسکول پر ہونے والے کریکر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی  92 نیوز نےحاصل کرلی لیکن بدقسمتی سے حملہ آور فوٹیج میں نہیں آسکے۔ فوٹیج میں صرف یہی دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے کے فورً بعد اسکول وین ڈرائیور کو گھبراہٹ میں ادھر ادھر دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔