Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مبینہ زیادتی کا شکار علینہ کا مقدمے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر پر تحفظات کا اظہار

مبینہ زیادتی کا شکار علینہ کا مقدمے کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر پر تحفظات کا اظہار
February 16, 2018

کراچی (92 نیوز) سلمان مجاہد کی گرفتاری کے لئے سندھ پولیس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جبکہ علینا نے سلمان مجاہد کے اہل خانہ کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کا بھی مطالبہ کردیا۔

مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی نے سلمان مجاہد پر نئے الزامات عائد کر دئیے۔ کہا کہ سلمان مجاہد نے 5 کروڑ دے کر غیر ملکی شہریت حاصل کی۔ سلمان مجاہد بلوچ پارلیمنٹ کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے ادویات لے کر فروخت کرتا تھا۔ علینہ نے مقدمات کی تحقیقات کرنے والے ایس ایس پی فاروق اعوان پر بھی تحفظات کااظہار کر دیا۔

میڈیا کو لکھے گئے خط میں علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ اور اس کے اہل خانہ نے 5 کروڑ روپے کے عوص غیر ملکی شہریت حاصل کی۔ تحقیقاتی ادارے اور نیب سلمان مجاہد بلوچ کے اہل خانہ کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کریں۔

علینہ کا کہنا تھا کہ سلمان مجاہد بلوچ پارلیمنٹ کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے ادویات لے کر فروخت کرتا تھا۔ دوسری جانب علینہ نے مقدمات کی تحیققات کرنے والے ایس ایس پی فاروق اعوان پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

علینہ کا کہنا ہے کہ فاروق اعوان، سلمان مجاہد کے دوست ہیں ان کے سامنے تفتیش کے لئے پیش نہیں ہوں گی۔ میرے مقدمات کی تفتیش کسی اور افسر کو  منتقل کی جائے۔