Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مبشر کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزم عمر بھی گرفتار

مبشر کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزم عمر بھی گرفتار
August 7, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں ملوث ملزم عمر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے کی تفتیش سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے سپرد کردی گئی۔

مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ آبائی گاؤں مانووالہ میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بھائی کے قتل کے باعث نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔

اس سے قبل نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے معاملے پر ملزم ناظم نےانکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا آٹھ بجے پہنچا اور اسے سکیورٹی کے کسی بندے نے چیک نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تقریب سے واپس جانے لگے تو تینوں بھائی انکے ساتھ تھے اور وہ بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ ہی مارکی سے باہر آ گیا۔ وزیراعلیٰ کے گاڑی میں بیٹھتے ہی ملزم ناظم نے مبشر کھو کھر پر فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق ملزم ناظم نے دو سال قبل بھی اجرتی قاتلوں سے مبشر علی کھوکھر پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا جس میں انکی گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔ اس واقعے کے بعد مبشر کھوکھر گاؤں چھوڑ کر ڈیفنس شفٹ ہو گئے تھے۔