Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مبشر کھوکھر کا قتل ، تینوں ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

مبشر کھوکھر کا قتل ، تینوں ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
August 11, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل میں پولیس نے گرفتار تینوں ملزموں کو کینٹ کچہری میں پیش کر دیا۔ تینوں ملزمان پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔

سی آئی اے پولیس نے سخت سکیورٹی میں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان سے قتل کی تفیتش کرنی ہے جس کیلئے سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر دونوں ملزموں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں 06 اگست کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ادھر قتل میں ملوث تیسرے گرفتار ملزم بابر کا بیان بھی سامنے آگیا۔ بابر نے مرکزی ملزم  ناظم کو شادی ہال کا راستہ بتانے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم باہر کا کہنا ہے کہ ناظم نے شادی میں جانے کیلئے اس سے راستہ پوچھا تھا ، مجھے علم نہیں تھا کہ ناظم مبشر کھوکھر کو قتل کرنے کیلئے شادی کی تقریب میں جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔