Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کی 91ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کی 91ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے
December 8, 2016

لاہور (92نیوز) غم ہے یا خوشی ہے تو۔۔ میری زندگی ہے تو۔ اردو زبان کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کی91ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو کے صف اول کے شعراءمیں ہوتا ہے۔ انہوں نے آٹھ دسمبر انیس سو پچیس میں انبالہ میں آنکھ کھولی۔ پہلا شعری مجموعہ ’’برگ‘‘ انیس سو چوون میں شائع ہوا۔

ناصر کاظمی نے کئی شہرہ آفاق گیت لکھے اور برصغیر کے کئی نامور گلوکاروں کو اپنے لکھے ہوئے گیتوں سے امر کر دیا۔ ناصر کاظمی کی شاعری میں جہاں رومانوی خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں ہیں۔ خوشی اور غمی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالنے والے اس شاعر کی شاعری اردو ادب کا قیمتی اثاثہ ہے۔