Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماہ ربیع الاول کی آمد کیساتھ ہی گلی کوچے روشن کرنے کا سلسلہ تیز ہوگیا

ماہ ربیع الاول کی آمد کیساتھ ہی گلی کوچے روشن کرنے کا سلسلہ تیز ہوگیا
November 11, 2018
فیصل آباد (92 نیوز)ربیع الاول کا مہینہ آیا تو گلی کوچوں کو روشن کرنے کے لئے برقی قمقموں کی تیاری کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا، کاریگروں کو سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں، دوسری طرف عاشقان رسولﷺ گھروں کو سجانے کیلئے بابرکت کلمات کی تیاری بھی کرا رہے ہیں۔ اسٹیل کی سلاخوں کو مختلف کلمات کی شکل میں ڈھال کر قمقموں سے روشن کیا جا رہا ہے، آرڈر زیادہ ہیں تو کاری گر کام میں بھی تیزی لا رہے ہیں، کاری گر کہتے ہیں کہ کاروبار ہونا الگ بات ، اس کام میں ان کی عقیدت بھی شامل ہوتی ہے، یا اللہ ، یا محمد ﷺ، نعلین مبارک سمیت دیگر کلمات کے ماڈلز کی تیاری جاری ہے ۔ عاشقان مصطفیٰ ان متبرک کلمات سے گلیاں اور بازار سجا رہے ہیں ، عمارتوں اور گرین بیلٹس کو بھی قمقموں سے روشن کیا جا رہا ہے ۔ عاشقان رسولؐ 12 ربیع الاول تک یونہی گلیاں، کوچے اور بازار سجا کر عشق رسول ﷺ کی گواہی دیتے رہیں گے۔