Friday, August 19, 2022

ماہم زیادتی وقتل کیس، ملزم ذاکر کا ڈی این اے میچ، گرفتار کرلیا گیا

ماہم زیادتی وقتل کیس، ملزم ذاکر کا ڈی این اے میچ، گرفتار کرلیا گیا
August 2, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ننھی بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کیس کے زیرحراست ملزم ذاکر کا ڈی این اے میچ کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے پریس کانفرنس میں کہا، کورنگی میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیس کی تحقیقات کے لئے عرفان بہادر اور ایس پی شاہنواز چاچڑ کے ہمراہ فوری ٹیم بنائی۔ ملزم ذاکر کا ڈی این اے کرایا گیا، کراچی ہونیوسٹی کی لیبارٹری سے ڈی این اے میچ ہوا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا، روز لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، اندھیرے میں بچی کو اٹھایا چونکہ بچی پہچانتی تھی اس لیے پہلے زیادتی کی پھر قتل کردیا۔