Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماں کی شہادت پر ہمیں انصاف نہیں ملا،باقی لوگوں کو کیا ملے گا: بلاول بھٹو زرداری

ماں کی شہادت پر ہمیں انصاف نہیں ملا،باقی لوگوں کو کیا ملے گا: بلاول بھٹو زرداری
December 21, 2016

 کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماں کی شہادت پر ہمیں انصاف نہیں ملا تو دوسروں کو کیا انصاف ملے گا ۔

تفصیلات کےمطابق ایم این اے ڈاکٹرنفیسہ شاہ کی بک لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میری ماں کو شہید کیا گیا لیکن اس کا آج تک ہمیں انصاف  نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں انصاف نہیں مل سکتا تو سوچیئے غریبوں کو کیسے انصاف ملتا ہوگا ۔

 

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کئی لڑکیوں کو غیرت کے نام پر بے گناہ قتل کیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  خواتین پر تشدد کےخلاف قانون سخت  اور سزاکویقینی بنایاجاناچاہیے جبکہ خواتین کےقتل اوران پرتشدد کاکوئی جوازپیش نہیں کیاجاسکتا۔