Saturday, July 27, 2024

ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ،پانچ سال کا افتخاروالدہ کی آغوش میں آگیا

ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں ،پانچ سال کا افتخاروالدہ کی آغوش میں آگیا
February 4, 2017
لاہور(92نیوز)ماں کی دعائیں رنگ لے آئیں پانچ سال کا افتخار والدہ کے آغوش میں آ گیا  زبردستی بھارت  لے  جانے والے  کمسن  کی واپسی پر واہگہ بارڈر پر  انتہائی جذباتی مناظر تھے والدہ کہتی ہے  بیٹے کی واپسی پر پاکستانی حکام،پاک فوج اورمیڈیا کی مشکورہوں۔ تفصیلات کےمطابق  جگر گوشے کو گلے لگا کر ممتا کو قرارآ گیا بیٹےکےملن کی گھڑی  ماں کے لئے سرمایہ حیات بن گیا۔ بھارتی عدالت کے فیصلے  پر عملد رآمد میں آٹھ  مہینے لگے اور آخر کار گیارہ مہینے کے طویل انتظار کے بعد خوشی کا وہ پل آ گیا جب ماں نے اپنے لال کو سینے سے لگایا ۔ واہگہ  بارڈر پر  روحینہ اپنےلاڈلے بیٹے کے لئے کهلونے لائی تھی ساتھ میں من پسند کهانے بهی وہ بار بار بچےکو چومتی رہی۔ انتظار کی سولی پر لٹکی ماں کو جگر  گوشہ ملا توا س کا کلیجہ ٹھنڈا ہو گیا اور پھر چھلکتے  آنسوؤں  اور خوشی سے بھرائی آواز میں اس نے میڈیا سے گفتگو میں تمام تفصیلات بتاد یں ۔  دوسری جانب 92نیوزسے خصوصی گفتگو میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرعبدالباسط کاکہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر مسلسل بھارتی حکام  سے رابطے میں تھے۔ آزاد کشمیر کی روحینہ کیانی کا شوہر گلزار احمد مارچ دوہزار سولہ میں افتخار کو چھین کر  مقبوضہ  کشمیر لے گیا تھا۔ افتخار کی اس وقت عمر چار سال تھی۔ماں اپنے بیٹے کے لئے  تڑپتی رہی لیکن باپ کو ترس نہ آیا والدہ کو جب کوئی صورت نظر نہ  آئی  تو اس نے نئی دہلی میں پاکستانی  ہائی کمیشن سےرابطہ کیا جس نے بھارتی عدالت  کے ذریعےکمسن کوپاکستان  بھیجنے کا بندوبست کیا ۔