Thursday, September 29, 2022

ماں کو اسکول کے بچوں کے سامنے لوٹنے والا ایک ملزم پکڑا گیا

ماں کو اسکول کے بچوں کے سامنے لوٹنے والا ایک ملزم پکڑا گیا

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں چند دن پہلے اسکول کے بچوں کے سامنے والدہ کو لوٹنے والے دو ملزموں میں سے ایک مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حسن عرف کالا نیو کراچی میں واردات کی نیت سے گھوم رہا تھا۔ پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔
ایس پی سینٹرل کے مطابق یہ وہی ملزم ہے جس نے کچھ دن پہلے عزیز آباد میں اسکول سے بچوں کو لیکر آنے والی والدہ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا۔
پولیس ملزم کے دوسرے ساتھی کو تلاش کر رہی ہے۔