Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کیس ، میڈیکل رپورٹ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق

ماں بیٹی سے مبینہ زیادتی کیس ، میڈیکل رپورٹ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق
August 24, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کے کیس میں اہم ترین پیشرفت ہو گئی۔ میڈیکل رپورٹ میں ماں بیٹی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

دونوں کا طبی ملاحظہ جناح اسپتال میں کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے سات روز کے لیے جیل بھیج دیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے چہرے ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔ متاثرہ خواتین کی میڈیکل رپورٹس عدالت کے روبرو پیش کر دی گئیں۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کا خواتین سے زیادتی کرنا ثابت ہو چکا ہے۔

وہاڑی کی رہائشی خاتون اور 15 سالہ بیٹی کو رکشہ ڈرائیور نے دوست کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔