Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، خواتین کی جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے فوٹیج سامنے آ گئی

ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ ، خواتین کی جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے فوٹیج سامنے آ گئی
August 25, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور میں ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں خواتین کی جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

خواتین کی جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے سی سی ٹی وی 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ رات 11 بجکر 42 منٹ پر ماں بیٹی ملزمان کے فرار ہونے پر بھاگتے ہوئے پناہ لینے کی کوشش کرتی ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایل ڈی اے ایونیو میں رات کے وقت کوئی سیکیورٹی موجود نہیں۔

ماں بیٹی کا طبی ملاحظہ جناح اسپتال میں کیا گیا تھا جس میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نےگزشتہ روز دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے سات روز کے لیے جیل بھیجا تھا۔

وہاڑی کی رہائشی خاتون اور 15 سالہ بیٹی کو رکشہ ڈرائیور نے دوست کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔