Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ماں ایسا کام کرجاؤنگا کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی : شہید مبین آفریدی کا اپنی ماں سے مکالمہ

ماں ایسا کام کرجاؤنگا کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی : شہید مبین آفریدی کا اپنی ماں سے مکالمہ
December 16, 2016

 پشاور(92نیوز)ماں کی آنکھ کا تارا،دوستوں کا پیارا اور بہنوں کا لاڈلہ بھائی مبین آفریدی دہشت گردوں کی سفاکی کا نشانہ تو بن گیا مگر دکھیاری ماں کی آنکھوں میں آج یہ اطمینان جھلکتا ہے کہ اس کے لخت جگر کا خون امن کے قیام کی صورت میں رنگ لایا ہے، شہید نےکئی بار اپنی ماں سے کہا تھا کہ ماں دنیا میں ایسا کام کرجاؤنگا کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی ۔

تفصیلات کےمطابق سبز آنکھیں، سنہرے بال اور چہرے پر بلا کی معصومیت، یہ ہے مبین آفریدی کا وہ اجلا چہرہ جس کو بے چہرہ وحشیوں نے اپنی وحشت کا نشانہ بنایا، اپنے حسن اخلاق اور جمال کے اعتبار سے مبین صرف آرمی پبلک سکول کا ہی شہزادہ نہیں تھا، دو بہنوں کا اکلوتا بھائی پورے خاندان کی امیدوں کا محور تھا ، حافظ قرآن مبین کی ماں میٹرک میں ٹاپ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتی تو اعلیٰ مقام پر نظریں جمائے مبین کہتا ”ماں ایسا کام کرجاﺅں گا کہ دنیا دیکھتی رہ جائے گی“

مبین آفریدی کے والدین اور بہنوں نے دوسال کیسے گزارے اس کرب کا اندازہ یہ بدقسمت خاندان ہی کرسکتا ہے، یہ خاندان اگر مطمئن ہے تو اس بات پرکہ معصوم مبین آفریدی کا خون دہشت گردوں پر عذاب بن کر گرا ہے۔

مبین آفریدی سے وابستہ اشیاءاب والدین کی آنکھوں کو ٹھنڈک دیتی ہیں، مبین آفریدی کی قربانی رہتی دنیا تک یہ گواہی دیتی رہے گی کہ کچھ سفاک دشمنوں نے نفرت کے شعلے بھڑکانے کی کوشش کی مگر یہ شعلے مبین جیسے معصوموں نے اپنے خون سے بجھادئیے۔