Saturday, October 1, 2022

ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کیس کے مرکزی ملزم فرحان چیمہ سمیت 6 گرفتار

ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کیس کے مرکزی ملزم فرحان چیمہ سمیت 6  گرفتار
لاہور ( 92 نیوز) ماڈل ہاؤسنگ  انکلیو کیس کے مرکزی ملزم فرحان چیمہ سمیت چھ ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔ نیب نے  ماڈل ہاؤسنگ  انکلیو  کیس کے مرکزی ملزم فرحان چیمہ سمیت چھ ملزموں کو گرفتارکرلیا، فرحان چیمہ پر عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے خطیر رقوم لوٹنے کا الزام ہے،احتساب عدالت نے ملزموں کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں دے دیا۔ ملزم کو اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تاہم 62 کروڑ کی پلی بارگین کی صورت میں فرحان چیمہ کی احتساب عدالت سے ضمانت ہوئی،  پہلے گرفتاری کے دوران غلط بیانی اور دھوکہ دہی کا مرتکب ہونے پر دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئیْ نیب لاہور کو ملزم کے خلاف تاحال مجموعی طور پر دو ارب روپے مالیت کے کلیمز موصول ہو چکے ہیں۔ نیب  کا کہنا ہے کہ دیگر گرفتار ملزمان میں چوہان اسٹیٹ کے مالک راشد بشیر  اور آغا شاہد شامل ہیں۔ الہدیٰ اسٹیٹ کے مالک ملزم رضوان فریاد، الامین اسٹیٹ کے مالک ساجد امین اور ارحم اسٹیٹ کے مالک سلیم اشتیاق بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزم فرحان چیمہ نے ماڈل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے علاوہ ماڈل بزنس ٹریڈ اور ماڈل بزنس اسکوائر کے نام سے جعلی پراجیکٹ لانچ کیے اور خطیر رقوم بٹوری۔