ماڈل گرل نایاب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی، قتل کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا
لاہور (92 نیوز) لاہور ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول، قتل کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا، مقتولہ سے زیادتی بھی ثابت نہیں ہوئی۔
لاہور ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول! پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ماڈل گرل نایاب کے قتل کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔
رپورٹ میں مقتولہ نایاب سےزیادتی بھی ثابت نہیں ہوئی، پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق گلے پر تشدد کے نشانات ملے ہیں، مقتولہ کے منہ میں خون جمع ہوا تھا، مرنے سے پہلے مقتولہ نایاب نے قے بھی کی تھی۔
مقتولہ کا پوسٹ مارٹم موت کے چالیس سے اڑتالیس گھنٹے بعد کیا گیا۔
موت کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک ایجنسی کی رپورٹ میں کیا جائے گا۔