ماڈل گرل نایاب کا قاتل سوتیلا بھائی نکلا

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونیوالی ماڈل گرل کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، نایاب کو اس کے سوتیلے بھائی نے غیریت کے نام پر قتل کیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل گرل نایاب کے قتل کا معاملہ، پولیس نے نایاب کے قاتل کو گرفتار کر لیا۔ نایاب کو کسی اور نے نہیں بلکہ اس کے سوتیلے بھائی نے غریت کے نام پر قتل کیا۔
ملزم نے نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا اور پھر کپڑے پھاڑ کر زیادتی کا رنگ دینے کی کوشش کی، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نایاب سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی تھی اور اس کے گلے پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔
نایاب کو 12 جولائی کو ڈیفنس کے علاقے میں قتل کیا گیا اور اس کی لاش گھر سے برہنہ حالت میں ملی تھی۔ پولیس نے شک گزرنے پر مقتولہ کے سوتیلے باپ، بھائی اور دو دوستوں کو شامل تفتیش کیا تھا۔