Monday, December 5, 2022

ماڈل گرل ایان علی کی ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج92 نیوزنے حاصل کرلی

ماڈل گرل ایان علی کی ایئرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج92 نیوزنے حاصل کرلی
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایک لڑکی ڈالربھرا بیگ لے کر آئی ، اسکینرز میں سے گزارا  اور اس کے بعد  پاکستان میں شور مچ گیا کہ ماڈل ایان علی پکڑی گئی۔ مشہور ماڈل کی رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کی  ڈالرز بھری سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں معروف  ماڈل ایان ائیر پورٹ میں داخل ہونے کے بعد واک تھرو سے گزرتے ہوئے سکینر تک پہنچتی ہے۔ ماڈل ایان نہ صرف ایک اچھی ماڈل  ہیں بلکہ اداکاری بھی کمال کرتی ہیں جسکا مظاہرہ انہوں نے ائر پورٹ سیکیورٹی حکام کے سامنے کیا ۔ خود کو ایسے نارمل رکھا جیسے بیگ میں ڈالرز نہیں بلکہ یہ ٹشوزسے بھرا ہوا ہے۔ شک ہونےپرائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہلکار بیگ کی تلاشی لیتے ہیں۔ دوران تلاشی بیگ سے ڈالرز برآمد ہونے کے بعد ماڈل ایان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے اور واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اے ایس ایف اہلکار ایان علی کو مزید تفتیش کے لئے وی آئی پی لاونج سے دوسری جگہ لے جا رہے ہیں۔ ماڈل ایان نے سیاہ رنگ کا لمبا کوٹ زیب تن کر کھا ہے، یعنی جیسا کردار ویسا ہی لباس یہ کسی ماڈل سے بہتر بھلا کون جانتا ہو گا۔