Monday, December 4, 2023

ماڈل ٹاؤن میں تاریخ کا بد ترین قتل عام شہبازشریف نے کرایا : ڈاکٹرطاہر القادری

ماڈل ٹاؤن میں تاریخ کا بد ترین قتل عام شہبازشریف نے کرایا : ڈاکٹرطاہر القادری
September 21, 2017

لاہور (92 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے عدالتی فیصلے کو انصاف کی فتح کی طرف قدم قراردیتے ہوئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کا نام فوری طورپرای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کر دیا کہا حکمران اللہ سے ڈرجائیں انہیں انصاف نے دبوچ لیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن پرلاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نیوزکانفرنس میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ عدالت نے انصاف کی مضبوطی کی طرف قدم اٹھایا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا تھا ذمہ دارٹھہرے تو مستعفی ہوجائیں گے اب عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل میں کیوں جانا چاہ رہے ہیں اس کا مطلب ہے وہ قاتل ہیں۔

 ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ستائیس افراد شہید ہوئے۔

اس لیئے آرٹیکل انیس اے کے تحت انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ حکمرانوں کا مکافات عمل شروع ہو گیا ہے اور وہ ملک سے بھاگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا نوازشریف اوران کے خاندان کے افراد عدلیہ کے بارے میں بدگمانی پیداکرناچاہتے ہیں۔ ہم یہ کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔