Friday, September 13, 2024

ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، ابتدائی رپورٹ

ماڈل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، ابتدائی رپورٹ
July 12, 2021

لاہور (92 نیوز) ڈیفنس میں قتل کی گئی ماڈل گرل نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق نایاب کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، گردن پر زخم کے نشان بھی پائے گئے، مقتولہ کے گھر کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا۔

مقتولہ نایاب کے موبائل فون سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، ماڈل گرل کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نایاب کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دوستوں اور رشتے داروں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں ماڈل گرل نایاب کیساتھ زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔