Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماڈل عبیرہ قتل کے الزام میں ملوث حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد

ماڈل عبیرہ قتل کے الزام میں ملوث حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد
September 4, 2015
لاہور(92نیوز)سپریم کورٹ نے ماڈل عبیرہ کے قتل کے الزام میں ملوث ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو رکنی بینچ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم حکیم ذیشان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کا عبیرہ قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ۔ پولیس نے محض ملزمہ طوبی کے بیان پر اسے گرفتار کیا جبکہ اس کے خلاف کوئی ثبوت ہے نہ گواہ۔ حافظ ذیشان کے مطابق اس پر الزام ہے کہ عبیرہ کو دیے جانے والا زہر اس نے فراہم کیا تھا جبکہ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ عبیرہ زہر سے ہلاک ہوئی۔ سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ فرانزک رپورٹ میں ثابت ہو چکا ہے کہ عبیرہ کو زہر دیا گیا جو حافظ ذیشان نے ہی فراہم کیا اس حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔