ماڈل ایان علی پر اینٹی منی لانڈرنگ کا ایک اور کیس دائر کر دیا گیا، 25مئی کو عدالت طلبی کے نوٹس جاری

راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ ایان علی کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت دائر نئی درخواست پر پچیس مئی کو طلب کر لیا۔
کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کیخلاف کسٹم حکام کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نئی درخواست دائر کی گئی جس پر راولپنڈی کے ڈیوٹی مجسٹریٹ صابر سلطان نے سماعت کی۔
فاضل جج نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ ایان علی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزمہ کی عدم موجودگی میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی۔