Tuesday, August 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ماڈل ایان علی سے دوبارہ تفتیش کی اجازت

ماڈل ایان علی سے دوبارہ تفتیش کی اجازت
April 8, 2015
راولپنڈی (ویب ڈیسک) خصوصی عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم حکام کو ماڈل ایان علی سے دوباہ تفتیش کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کسٹم کی خصوصی عدالت میں کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے دلائل سننے کے بعد کسٹم حکام کو ماڈل ایان سے دوبارہ تفتیش کی اجازت دے دی۔ کسٹم کی خصوصی ٹیم جلد ماڈل ایان سے دوبارہ جیل میں بیان لے گی۔ جیل میں دوبارہ ایان علی کے بیان کو عبوری چالان میں شامل کیا جائے گا۔ کسٹم حکام نے کل 2 پراپرٹی ڈیلر، اسٹام فروش اورآیان کے بھائی کا بیان قلمبند کیا تھا۔ کسٹم ذرائع کےمطابق ماڈل ایان کے بیان کے بعد تفتیش کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ کسٹم کی تفتیشی ٹیم کو ائیرپورٹ سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔ تفتیشی ٹیم ابھی تک ایان کے موبائیل فون کا ڈیٹا بھی حاصل نہیں کر سکی۔