Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ماڈل ايان علی کی توہين عدالت کی درخواست پر سيکريٹری داخلہ اورايف آئی اے کو نوٹس جاری

ماڈل ايان علی کی توہين عدالت کی درخواست پر سيکريٹری داخلہ اورايف آئی اے کو نوٹس جاری
April 27, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ايان علی کی توہين عدالت کی درخواست پر سيکريٹری داخلہ اورايف آئی اے کو نوٹس جاری کر ديئے۔ سندھ ہائیکورٹ ميں ماڈل ايان علی نے درخواست دائر کی جس ميں مؤقف اختيار کيا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ان کا نام ای سی ايل سے خارج کرنے کا حکم ديا تھا اور بيرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ليکن جب وہ ايئرپورٹ پہنچیں تو ان کو بتايا گيا کہ ان کا نام ای سی ايل ميں شامل ہے جو کہ توہين عدالت کے زمرے ميں آتا ہے لہذا متعلقہ اداروں کے خلاف توہين عدالت کی کارروائی کی جائے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ايم شيخ کی سربراہی ميں دو رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے ايف آئی اے، محکمہ داخلہ اور ايئر پورٹ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار مئی تک جواب طلب کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔