Tuesday, December 6, 2022

ماڈلنگ کیلئے لاہور آنے والی لڑکی ماڈل اقرا سعید کا پوسٹ مارٹم مکمل

ماڈلنگ کیلئے لاہور آنے والی لڑکی ماڈل اقرا سعید کا پوسٹ مارٹم مکمل

 لاہور (92 نیوز) کراچی سے ماڈلنگ کیلئے لاہور آنے والی لڑکی ماڈل اقرا سعید کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔ ورثا میت لے کر کراچی روانہ ہو گئے۔

 کراچی سے لاہور آئی تو تھی ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا نام بنانے لیکن قدرت کو شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔ محض کچھ ہی لمحات میں موت کی وادی میں پہنچ گئی۔

 پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں 3 روز پہلے لڑکی کی لاش ملی جس کی شناخت اقراء سعید کے نام سے ہوئی۔

 پولیس کا کہنا ہے لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے والے تین لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 دوسری جانب پولیس کو اقراء کا موبائل ان لاک کرنے میں کامیانی ملی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ اقراء کا گلشن راوی کے تین نوجوانوں حسن بٹ ،عثمان اور عمر کے ساتھ رابطہ تھا اور اقراء نے مزکورہ افراد کےساتھ آئس کا نشہ کیا اور طبیعت خراب ہونے پر اقراء کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

 پولیس تفتیش کے مطابق اقراء کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی لیکن زیادتی کے بارے میں حتمی رائے پوسمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی دی جائے گی۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں ہیں۔